عمرہ پرمٹ

حج :سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے حج کے پیش نظر 24مئی 2024سے عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند کیے جانے والا پرمٹ کا اطلاق 20 ذوالحجہ تک رہے گا۔
عمرہ پرمٹ بند ہونے کے بعد صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت ہو گی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت حج کے مطابق پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیر ملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال وزارت داخلہ نے پہلے ہی اس بات کا اعلان کیا جا چکا ہے کہ بغیر پرمٹ جو بھی مکہ مکرمہ، حرمین ریلوے اسٹیشن یا مکہ کے دیگر علاقوں، حج کے مقامات پر نظر آئے گا، اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاوس میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی منظوری