لیز منسوخ

محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے دلزاک روڈ پشاور پر پلازے کی لیز منسوخ کردی

ویب ڈیسک: محکمہ اوقاف نے دلزاک روڈ پشاور پر 4ارب روپے سے زائد مالیت کے پلازہ کی لیز منسوخ کردی ۔
محکمہ اوقاف نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ لیز کا ورک آرڈر انجینئرنگ ونگ اوقاف کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا جبکہ رپورٹ بھی مد نظر رکھی گئی تھی ۔
محکمہ نامے کے مطابق لیز کے وقت بلڈنگ کنٹرول سے این او سی بھی نہیں لی گئی، مذکورہ اراضی پر غیر قانونی تعمیرات بھی جاری تھیں عارضی تعمیرات کی اجازت دی گئی تھی تاہم ٹھیکہ دار نے مستقل تعمیرات کی تھیں۔
صوبائی وزیر اوقاف عدنان قادری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لیز نگران دور میں اونے پونے دی گئی جو نگران دور کا مینڈیٹ نہیں تھا،اراضی کی قیمت اربوں روپے میں بنتی ہے جو اوقاف کیلئے بھاری آمدن کا باعث بن سکے گی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ٹھیکہ دار کیساتھ آمدن کی تقسیم کا کوئی فارمولہ نہیں طے کیا گیا تھانہ ہی پلازہ کی تعمیر کے حوالے سے کوئی اشتہار جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چترال گندم گودام میں خردبرد، فوڈ گرین انسپکٹر کو 10 سال قید کی سزا