بی آر ٹی

پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا

ویب ڈیسک: بی آر ٹی پشاور نے بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ٹرانس پشاور کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے دوران بی آر ٹی روکنے پر 10ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ بی آر ٹی کوریڈور کو بند کرنے کی صورت میں بھی 10 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ بی آر ٹی املاک کو نقصان پہنچانے والا اسی وقت نقصان کا ازالہ کرے گا۔
ٹرانس پشاور کے مطابق مرکزی راہداری پر پیدل، سائیکل یا موٹرسائیکل پر سفر کرنے پر 500 روپے کا جرمانہ ہوگا اور بڑی گاڑیوں کو بی آر ٹی کوریڈور پر چلانے سے 5000 روپے جرمانہ ہوگا۔
ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا، لہٰذا مسافر جرمانوں سے بچنے کے لیے بی آر ٹی قوائد و ضوابط کی پاسداری کریں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: اینٹی کرپشن کو محمود خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا