غزہ کیمپ پر گاڑی

اسلام آباد میں غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی ، 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:اسلام آباد کے ڈی چوک پر قائم غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں 2مظاہرین جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد کے مطابق نامعلوم شخص نے دھرنے میں بیٹھے شخص پر پولیس کی موجودگی میں گاڑی چڑھائی۔
پولیس نے گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے کر گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا ۔ ڈرائیور کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد کہا کہ اس خون ناحق کی ذمہ دار حکومت اور اسلام آباد پولیس ہے۔
8 روز سے جاری پرامن دھرنے پر سوچی سمجھی سازش کے تحت حملے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے۔
جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے پڑھائی۔

مزید پڑھیں:  100سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں