نئے ایرانی صدر کا انتخاب، امریکہ کا انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان

ویب ڈسیک: ایرانی صدر ابراہی٘م رئیسی کی شہادت کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ نئے ایرانی صدر کا انتخاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے ایرانی صدر کے انتخاب کے موقع پر ہم ایرانی عوام کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی تاہم اس موقع پر انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی خود ذمہ دار ہے۔
یاد رہے کہ ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد نئے ایرانی صدر کا انتخاب اگلے ماہ متوقع ہے.

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ