ایران کے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد نامزد عبوری صدر محمد مخبر کی جانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔
ایران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی تا 3 جون جبکہ انتخابی مہم 12 سے 27 جون تک چلائے جانے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے ہیلی کاپٹر حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس حوالے سے ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے ۔
اس تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی بریگیڈئر علی عبداللہی کرینگے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل اور حزب اللہ میں زور کا جوڑ، ایک دوسرے پر بمباری جاری