ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں، لائیڈ آسٹن

ویب ڈیسک: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی شہید کے ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں تاہم اس حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کو ابھی تک ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر پیش انے والے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
الائیڈ آسٹن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو گرانے میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں۔
دوسری جانب ایران کے سابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو گزشتہ روز ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو ابراہیم رئیسی کے قتل میں بنیادی مجرموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود ایران کو طیاروں اور ہوابازی کے سپیئر پارٹس کی فروخت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ یہ مقدمہ یقینی طور پر ایرانی قوم کے خلاف امریکی جرائم کی فہرست کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان