وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن نے اپنے ٹرمز آف ریفرنس(ٹی او آرز)کے مطابق کام نہیں کیا۔
وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصی کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رپورٹ میںخامیاں ہیں، رپورٹ ٹی او آرز کے مطابق نہیں، وزیراعظم نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر دوبارہ غور پر زور دیا۔
اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان نے بھی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز