نوجوان قتل

مردان :بونیر سے ویزے کیلئے آنے والا نوجوان قتل

ویب ڈیسک: مردان میں بونیر سے ویزے کے لئے آنے والا نوجوان قتل کردیا گیا ۔
واقعہ میاں گلزارہ میں پیش آیا جہاں مخالفین نے فائرنگ کرکے بونیر سے آئے 27سالہ اسماعیل شاہ کو قتل کردیا ۔
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق شخص کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور ملزمان کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی ۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ 2لاکھ 75ہزار سے متجاوز