بشکیک سے 290 طلبہ کو لے کر پہلی سرکاری فلائیٹ پشاور پہنچ گئی

ویب ڈیسک: کرغزستان میں ہنگامہ آرائی اور مخدوش صورتحال کے باعث طلبہ کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ رات گئے 290 طلبہ کو لے کر پہلی سرکاری فلائیٹ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پہنچ گئی۔ اس موقع پر وزراء نے طلبہ کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر بشکیک سے آنیوالے طلبہ کے والدین اور دیگر ورثاء بھی موجود تھے۔
کرغزستان میں کشیدگی کے بعد ہزاروں طلباء کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات طلباء کو لے کر پہلی سرکاری فلائیٹ باچا خان ایئرپورٹ پہنچی۔ طلبا کے استقبال کیلئے والدین اور رشتہ دار ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد