جبالیہ اور بیت لاہیا پر صیہونیوں کی بمباری، 85 فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی جبالیہ اور بیت لاہبا پر ظلم کی انتہا کر دی گئی، دن بھر شہری علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا جس سے 85 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق رفاح میں یبنا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی افواج کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملہ میں کم از کم 3 بچے جام شہادت نوش کر گئے۔
اقوام متحدہ کے دفتر انسانی ہمدردی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی 40 فیصد آبادی کو گزشتہ دو ہفتوں میں زبردستی بے گھر کیا گیا۔
اسرائیلیوں کی جانب سے کیا جانیوالا یہ ظلم ایسا ہے جس کی نذیر نہیں ملتی۔ یہ انہی کا طلم ہے جس کی بدولت 9 لاکھ فلسطینی اس تپتی گرمی میں بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 85 فلسطینی شہید ہونے کے بعد صیہونیوں نے مغربی کنارے پر بھی بم برسائے، اس کارروائی میں‌ڈاکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے۔
دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائی بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ میں القدس بریگیڈ کی وسطی غزہ میں کارروائی کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں