قطر اور کویت کے امیروں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

ویب ڈیسک: وزیراعظم سہباز شریف کی ایک اور سفاری کامیابی، قطر اور کویت کے امیروں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات قطر اور کویت کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کیں۔
اس دوران کویت کے سفیر نے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور قطر کے سفیر نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو دیا .
الگ الگ ملاقاتوں میں‌پیش کئے گئے خطوط میں‌ قطر اور کویت کے امیروں کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس 28 سے 30 مئی کو کویت میں منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بیرسٹر عقیل