سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک ماہ میں 29 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 29 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 14مئی کو سمبازہ ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ اس دوران ان دہشتگردوں سے پی کے ایم مشین گن، رائفل گرینیڈ، راکٹ، ہینڈگرینیڈ ، ایم 16/اے فور اور آرپی جی راکٹ بھی برآمد ہوئے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ 29 اپریل کو ضلع خیبر میں ہونے والے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک کئے گئے۔ 24 اور 25 اپریل کو اسی ضلع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ہوئے۔ ان آپریشنز میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ان دہشتگردوں سے بھی غیر ملکی جدید اسلحہ برآمد ہوا۔
22 اور 23 اپریل کی رات ضلع پشین میں بھی انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ہوئے، اس دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔
سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ 6 اپریل کو ضلح شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ بعد ازاں دہشتگردوں سےغیرملکی ایم 16/اے فور،اے کے-47، ہینڈ گرنیڈ اوردیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 29 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  رستم، جاڑو کلی میں دو بھائیوں کی فائرنگ ، دو افراد جاں بحق