گیس بحران منڈلانے لگا، پریشر کے باعث پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ

ویب ڈیسک: ملک میں قدرتی گیس کی پائپ لائن 5 اعشاریہ 130 بلین کیوبک فٹ خطرے کے نشان پر پہنچ گئی ہے جس سے گیس کی ترسیل اور تقسیم کا نظام خطرے کا الارم بجانے لگا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس ٹرانسمیشن سسٹم میں دباؤ 4.570 سے 4.970 بلین کیوبک فٹ کے درمیان قابو میں ہے۔ اس سے بڑھنے کی صورت میں پریشر کے باعث پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ ہے۔
حکام کے مطابق پاور سیکٹر کی جانب سے آر ایل این جی کے استعمال میں کمی کے باعث 25 اور 26 مئی کو گیس سسٹم دباؤ میں رہا جس سے اس کا پریشر مقررہ حد سے بڑھ گیا۔
اس تناظر میں متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اب ملکی گیس فیلڈز سے گیس کا بہاؤ کم کرنا شروع کردیا گیا ہے تاکہ پریشر کم کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں.
گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق کمپنیوں نے حکام کو بار بار خبردار کیا کہ گیس کے بہاؤ میں کمی سے گیس کی ترسیل کے نظام کو خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ گیس کے دباو کو کم کرنے کیلئے کوششیں کی جانے لگی ہیں تاکہ پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ کم کیا جا سکے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئَے کوشاں ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی