وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، لوڈ شیڈنگ زیر بحث

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات وزارت داخلہ میں ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی موجود تھے۔
وزارت داخلہ میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں بجلی لوڈشیڈنگ کی شکایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں 18، 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری روک دیں 24 گھنٹے بجلی دینے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، گنڈاپور