وزیراعظم

قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشتگرد عناصر کی سرکوبی کیلئے کارروائی کی، اللہ رب العزت شہدا کے درجات بلند اور انکے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنی جانوں پر فوقیت دی، دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  نہیں معلوم وزیراعلیٰ کہاں ہیں، جو ڈرامہ پہلے ہوا اب بھی وہی جاری ہے