القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات کیلئے نیب کا چھاپہ، بحریہ ٹاون کا دفتر سیل

ویب ڈیسک: نیب نے القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات حاصل کرنے کے لیے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور بعد ازاں اسے سیل کر دیا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی ہیں۔ ملک ریاض نے 458 کنال اراضی القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے دی تھی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس اور نیب کی ٹیموں نے اس دوران بحریہ ٹاؤن کے عملے سے پوچھ گچھ کی۔
یاد رہے کہ نیب نے القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات کیلئے بحریہ ٹاون کے دفتر پر چھاپہ مارا اور بعد ازاں اسے سیل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  صوبے کا وزیراعلی کل سے گمشدہ ہے، سپیکر رولنگ دیں، ڈاکٹر امجد