معیشت ساتھ کھڑے ہوئے بغیر ٹھیک نہیں ہوگی، ڈاکٹر عارف علوی

ویب ڈیسک: سابق صدر مملکت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معیشت ساتھ کھڑے ہوئے بغیر ٹھیک نہیں ہوگی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے خلاف نہیں افراد کے خلاف ہیں۔ بارہویں کھلاڑیوں کا شکریہ جو ہمیں مقبول کر رہے ہیں۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ میڈیا، عدلیہ اور ریاست جب بند گلی میں ہو تو ایسی صورت میں کوئی بھی نقصان کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید بتایا کہ ہم نے حمود الرحمن کمیشن سے کچھ سیکھا نہ ہی کارگل سے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ یہ معیشت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک ساتھ کھڑے نہیں ہونگے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی