شاہ سلمان کا بڑا اعلان، 2322 عازمین حج کی میزبانی کا شاہی فرمان جاری

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے موقع پر بڑا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے 2322 عازمین حج کی میزبانی کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ حج 2024 میں اسرائیلی حملوں میں شہید، زخمی یا جیلوں میں قید فلسطینی متاثرین کے خاندانوں کے ایک ہزار افراد کی میزبانی بھی کی جائِیگی۔
سعودی عرب کے وزیر اسلامی امورعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخب نے کہا کہ شاہ سلمان کی جانب سے جاری شاہی فرمان سعودی قیادت کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کیلیے اکٹھا کر کے ان کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل، راہگیر مشکلات کا شکار