نیب ترامیم

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل ہوگی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں پیش ہوئے تھے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ عمران خان نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست دائر کی ہے۔
ادھر خیبر پختو نخوا حکومت نے سماعت لائیو دکھانے کیلئے درخواست دائرکی جس کے بعد پختونخواحکومت کی عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کیلئے درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا گیا۔
رجسٹرار آفس نے کے پی حکومت کی لائیواسٹریمنگ کی درخواست پر وکالت نامہ نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا۔
تاہم اب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی سید کوثرعلی شاہ نے درخواست کے ساتھ وکالت نامہ لگا دیاد جس کے بعد رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کرکے نمبر الاٹ کردیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، یہ تصویر میری ہے،پختون یار خان کا پیغام