2بچے جاں بحق

لاہور میں غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سال کی مریم اور 9 سال کا رافع شامل ہے۔
بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ باغبان پورہ بازار سے نوڈلز کے 2پیکٹ خریدے تھے،گھر میں بچوں کو نوڈلز بنا کر دیے تو دونوں کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 11سال کی بچی گھر میں اور 9سال کا بچہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ والدین نے مقدمے سے انکار کیا ہے جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر