رفح پناہ گزین کیمپوں پر امریکی ساختہ بم استعمال ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی رفح میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق حملے کے ایک روز بعد جائے وقوع سے امریکی ساختہ بم جی بی یو 39 کی باقیات ملنے کے بعد ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ رفح حملے میں ہمارے ہتھیار استعمال ہوئے ہیں یا نہیں ابھی اس حوالے سے تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
یاد رہے کہ رفح میں کیمپ پر 900 کلو سے زائد وزنی بموں کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، دفتر خارجہ