جمرود، دہشتگردی واقعات کے باعث تباہ حال عمارتوں پر بچوں کی تصاویر ڈیزائن

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں گزشتہ 20 سالوں کے دوران دہشتگردی واقعات کے باعث عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق باڑہ میں مقامی پولیس نے ان عمارتوں میں سے دہشتگردی واقعات کے آثار ختم کرنے کے لئے ان پر سکول جاتے بچوں کی تصویریں ڈیزائن کر دیں۔
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں عالم گودر کی طرف جاتے ہوئے ایسی درجنوں عمارتیں سڑک کنارے موجود ہیں جو دہشتگردی واقعات میں متاثر ہوئیں۔ ان عمارتوں پر اب بھی بم اور گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
مقامی پولیس نے یہاں سے گزرنے والے بچوں کو ان دہشتگردی واقعات کے اثرات سے بچانے کے لئے عمارتوں پر رنگا رنگ منظر کشی کی ہے۔ ان منظر کشی میں بچے تعلیم یعنی زندگی کی طرف جاتے دکھائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی جی اسلام آباد کو سڑک پر دھمکیاں دیتے؟عظمیٰ بخاری کا علی امین پر طنز