مہمند، یکہ غونڈ تا غلنئی 14 کلومیٹر شاہراہ عوام کیلئے وبال جان بن گئی

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں یکہ غونڈ تا غلنئی 14 کلومیٹر شاہراہ عوام کیلئے وبال جان بن گئی۔ اس حوالے سے اہالیان علاقہ سمیت اس راستے سے آنے جانے والے مسافروں نے بھی اپنے مسائل کا زکر کیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے بجٹ میں اس شاہراہ کیلئے 25 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع مہمند میں سڑک پر 5 سال سے کام جاری ہے، اس کے لیے 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
عوام کا کہناہے کہ پشاور تا باجوڑ شاہراہ پر روزانہ لاکھوں روپے ٹیکس معدنیات، ایکسائز، ٹی ایم اے، پی کے ایچ اے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر کام شروع نہ ہونے سے سکولوں کیلئے بچوں کے آنے جانے سمیت آفسز اور بیماروں کو ہسپتال لانے لے جانے میں بھی کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہالیان علاقہ نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مہمند باجوڑ کے پارلیمنٹرینز عوامی مسائل کی جانب توجہ دینے کی بجائے صرف کرسیاں بچانے میں لگے ہیں۔
یکہ غونڈ تا غلنئی سڑک کے حوالے سے ڈرائیورز نے بھی شکایات کے انبار لگا دیئے، ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپے صرف سڑک پر نہیں بلکہ ایک خوڑ پر وصول کئَے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں معمولات زندگی 4 روز بعد بحال