9 مئی کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 2 مقدمات میں بری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 9 مئی کے حوالے سے درج 2 مقدمات میں بری کر دیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سنایا۔
سماعت کے دوران مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھہ ایڈووکیٹس نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیئے تھے تاہم عمران خان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر 9 مئی کے 2 مقدمات میں‌بری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل، راہگیر مشکلات کا شکار