ہنگو، شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ پر عوام کا پارہ ہائی، مین ہائی وے بند

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ پر عوام کا پارہ ہائی ہو گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران سڑک بند کر دی.
ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باوجود یونین کونسل رائیسان اور لودھی خیل کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین ہائی وے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دی۔
ضلع ہنگو می مین ہائی وے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاری لگ گئیں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس شدید گرمی میں 16 تا 18 گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ نے جینا مشکل کر دیا ہے۔
احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے کہا کہ واپڈا حکام عوام پر رحم کریں، اس قدر شدید گرمی کے باعث گھروں اور سکولوں میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کا برا حال ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ میں ریلیف نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست