مہمند، حلیم زئی سپینہ غنڈئی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک سپاہی زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کی تحصیل حلیم زئی سپینہ غنڈئی چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ کے اندر ہینڈ گرنیڈ پھینکے جس سے نامدار ولد نصیب جان سکنہ کوز گنداو تھانہ کلے زخمی ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے جوابی فائرنگ کرنے پر چیک پوسٹ پر حملہ اور ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج