امیرترین شخصیات کی فہرست میں ایلون مسک ایک بار پھر نمبر ون

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں امیر ترین شخصیات کی فہرست میں ایلون مسک برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ کر ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی میگزین فوربز کے مطابق ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی دولت 209 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہو گئی جو برنارڈ آرنلٹ کی دولت سے 5 اعشاریہ 2 ارب ڈالر زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ان کے مصنوعی ذہانت کے نئے پروگرام ایکس اے آئی کی مالیت میں اضافے کے باعث ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو کی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا