سوات، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بیسک ایجوکیشن کے اساتذہ کا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بیسک ایجوکیشن کے اساتذہ کی جانب سے سیدو شریف میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں سینکڑوں اساتذہ کو کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت نے جلد از جلد تنخواہیں جاری نہ کیں تو ضلع بھر میں تمام بیسک ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بند کر دینگے۔

مزید پڑھیں:  کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت، خودکش حملہ آور قافلے کا انتظارکررہا تھا