اویس لغاری

لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جاری رہے گی،اویس لغاری

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح طورپر کہا ہے کہ لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی ۔
وزیرمملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی پالیسی جاری رہے گی، اگر اس میں تبدیلی ہوئی تو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صرف بہت زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اور زیرو نقصانات والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی، نقصانات والے فیڈرز کو بجلی دینے سے گردشی قرضہ بڑھتا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر لائن لاسز کم نہیں کریں گی لوڈ شیڈنگ جاری رہیگی، بجلی کمپنیوں کے بورڈز کو تبدیل کیا جا رہا ہے، بجلی چوری کے علاقوں میں کنٹرولڈ بجلی ملے گی، ملک میں بجلی پیداوار کی قلت نہیں ہے۔
اویس لغاری نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات میں پیسے جاری کرنے کی بات نہیں ہوئی۔
دوران پریس کانفرنس صحافی نے سوال پوچھا اگر کے پی حکومت تربیلا کا بٹن بند کردیتی ہے تو آپ کیا کریں گے ؟ اس پر اویس لغاری نے کہا کہ انہیں جواب دینے کی عادت نہیں، ہر بات تحمل اور نیک نیتی سے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر نے وزیراعلی کو لاپتہ قرار دیکر اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا