اعتراض عائد

سنگین کیسز کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں حکومت پنجاب کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی،
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے درخواست پر دائراعتراضات ختم کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔
عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ اعتراضات دور ہونے پر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر مصدقہ نقول لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔

مزید پڑھیں:  بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید