سائفر کیس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس پیرکو سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس پیر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔
پیرکو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوگی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ 28 مئی کو عام تعطیل کے باعث سائفرکیس کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

مزید پڑھیں:  آئی جی اسلام آباد کو سڑک پر دھمکیاں دیتے؟عظمیٰ بخاری کا علی امین پر طنز