پاکستان اور آذربائیجان

پاکستان اور آذربائیجان کامختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

ویب ڈیسک: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔
ملاقات میں معیشت، تجارت، توانائی، مواصلات اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان اور آذربائیجان کے مابین مشترکہ ثقافت اور مذاہب پر مبنی گہرے تاریخی تعلقات ہیں۔
دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے باکو اور ملتان کو سسٹر سٹیز قرار دینا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ