بشام حملہ، پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئَے افغانستان تیار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے علاقے بشام میں چینی انجیئنرز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی تحقیقات سے متعلق پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے پر افغانستان نے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے طالبان حکومت سے 26 مارچ کو بشام حملہ کے ذمہ داروں کو پکڑنے کے لیے مدد مانگی تھی۔
دفتر خارجہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کابل کا دورہ کیا۔
افغان عبوری نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری سے ملاقات میں محمد خرم آغا نے بشام حملہ کی تحقیقاتی رپورٹ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران افغانستان سے بشام حملہ کی تحقیقات اور مجرموں تک پہنچنے میں مدد مانگی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے دہشت گردی سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کے خدشات دور کرنے کے لیے مصروف عمل رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے