کراچی، سلنڈر دھماکے میں مزید 3 افراد چل بسے، تعداد 5 ہوگئی

ویب ڈیسک: کراچی کے شہر حیدر آباد میں گزشتہ روز ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے میں مزید 3 افراد چل بسے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔
یاد رہے کہ اس واقعے میں مجموعی طور پر 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 3 زخمی کراچی میں دم توڑ گئے۔ ان میں 15 سالہ بلال، 10 سالہ فہیم اور 5 سالہ رحیم شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سلنڈر دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ہسپتال پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے میں 51 افراد زخمی جبکہ 2 جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا