مزید95فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ،مزید95فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے بدستور جاری ، 24گھنٹوں کے دوران مزید 95فلسطینی شہید کردیئے گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے عالمی عدالت کے حکم اور بین الاقوامی دبا کے باوجود غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر حملے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 95فلسطینی شہید اور 350زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار 379 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار 407 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب خوراک پر اسرائیلی پابندی کے باعث بھوک کی شدت سے دیرالبلح میں 13 سالہ بچہ دم توڑ گیا اور یوں غذائی قلت سے غزہ میں اموات کی تعداد37 ہوگئی ہے-

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست