13 سبزیاں اور پھل جنہیں کھانے سے پہلے لازمی دھوئیں

یوں تو پھل اور سبزیوں کا انسانی صحت کیلئے ضروری ہونے میں کوئی شک نہیں تاہم کچھ پھل اور سبزیاں ایسے ہیں جن میں کیڑے مار ادویات pesticides کی مقدار کا امکان دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق تمام پھلوں اور سبزیوں میں سے تقریباً تین چوتھائی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ہوکر سُپر مارکیٹ یا ڈیلیوری آرڈر میں آتے ہیں۔
ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے 46 پھلوں اور سبزیوں کے 46,569 نمونوں کا تجزیہ کیا جن پر امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ زراعت ٹیسٹ بھی کرچکا ہے۔ سائنسدانوں کو ایسے 13 پھل اور سبزیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کی سطح پر دوسروں کے مقابلے زیادہ کیڑے مار ادویات کے اثرات موجود تھے جن میں سرفہرست اسٹرابیری پائی گئی۔ لہٰذا ان درج ذیل 13 پھلوں کو کھانے سے پہلے اچھی طریقے سے دھونا نہ بھولیں۔
1) اسٹرابیری
2) پالک
3) کیلے
4) سرسوں کا ساگ
5) آلوچہ
6) ناشپاتی
7) آڑو
8) سیب
9) انگور
10) شملہ دیگر مرچیں
11) چیری
12) بلیو بیریز
13) سبز پھلیاں
اسٹرابیری، سیب، چیری، پالک، آڑو اور انگور کے 90 فیصد سے زیادہ نمونوں میں دو یا زیادہ مختلف کیڑے مار ادویات کی باقیات پائی گئیں جبکہ تمام 13 پھلوں اور سبزیوں پر کل 210 مختلف کیڑے مار ادویات کے اثرات پائے گئے۔

کیٹاگری میں : صحت