ہم پاکستانی عدالتوں کےفیصلوں پراثراندازنہیں ہو سکتے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے تمام معاملات پاکستانی عدالتوں پر چھوڑے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت الزامات پر فیصلے کریں گی۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے پیشکش اسرائیل کی طرف سے آئی ہے جبکہ جنگ بندی تجاویز مصر اور قطر سے مل کر مشاورت کے ساتھ تیار کی ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی پیشکش پائیدار امن کا سبب بنے گی اور بڑھتے صحت مسائل بھی قابو پا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، جوبائیڈن