ٹی 20 ورلڈ کپ، امریکہ کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو دھچکہ، عماد وسیم باہر

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں میزبان امریکا کیخلاف اپنے پہلے ہی میچ میں آل راونڈر عماد وسیم کے باہر ہونے سے پاکستانی ٹیم کو دھچکہ لگا۔
یاد رہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ ہوگئے۔
اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم سائیڈ سٹرین کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ میگا ایونٹ کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عماد وسیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے باقی میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی۔ میچ سے قبل عماد وسیم کی انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کو دھچکہ لگا ہے.

مزید پڑھیں:  کانگو میں بغاوت پر 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت