عدالتی حکم پر سی ڈی اے عمل درآمد نہیں کر رہی، تمام کیسز کا مقابلہ کرینگے، عمر ایوب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور قائد جزب اختلاف عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر کہا کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا تاہم عدالتی حکم نامہ کے باوجود سی ڈی اے انکاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے ایف ائی اے تحقیقات کس چیز پر کرنا چاہتی ہے۔ ہمارے جلسے کیلئے روات میں جو جگہ مختص کی گئی وہ اسلام آباد سے 30 کلومیٹر دور ہے۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مین سری نگر ہائی وے پر مولانا فضل الرحمان نے جلسہ کیا تھا ہمیں بھی وہی جگہ ملنی چاہیے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم کیسز کا مقابلہ کریں گے اور ان میں بری ہوں گئے۔
قائد حزب اختلاف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو کل شام تک جیل میں رکھا ہوا ہے۔ ایس پی جیل خانہ جات اس سلسلے میں کہہ رہے ہیں کہ میرے اوپر پریشر ہے میں انہیں چھوڑ نہیں سکتا۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایس پی جیل خانہ جات پر کس کا پریشر ہے، کون اس لیول کے آفیسر کو پریشرائز کر رہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ہائبریڈ وائبریٹ نظام نے پاکستان کی بنیادوں کو دیمک کی طرح کمزور کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی