علی امین گنڈا پور

گورنرکی گاڑیاں بندکرکےگورنرہاؤس سے نکال دوں گا،علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کی گاڑیاں بند کرکے انہیں گورنر ہاؤس سے نکال دوں گا۔
پشاو رمیں بی آر ٹی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گورنر کی حیثیت یہ ہے کہ یہ ہم تینوں بھائیوں سے ہارا ہے، انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے سیاسی مردار کریں گے۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ احتجاج کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے ، یہ ہمارے صوبے کے حق پر کٹوتی نہیں کرسکتے، صوبے کے منصوبوں پر وفاق کو کٹوتی نہیں کرنے دیں گے، ان سے حکومت نہیں چل رہی،بجٹ پیش نہیں کرپارہے ہیں ، ہمارے حق پر محاذ آرائی تو یہ لوگ کررہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ صوبہ چلانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بجلی ہمارے دور میں 16روپے یونٹ تھی آج 64روپے یونٹ ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے؟ ،عوام کو اچھی ٹرانسپورٹ مہیا کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سائفر میں کچھ نہیں، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا، ہمارے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں،حساب لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم محاذ آرائی نہیں کر رہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں،بلاول بھٹو کو کس بنیاد پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا قوم کو بتائیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومت کے پاس 5سینیٹرز اور 7ارکان قومی اسمبلی کم