لکی مروت، ملزمان لے جانے والی پولیس گاڑی پر حملہ، گرفتار اشتہاری زخمی

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں ملزمان لے جانے والی پولیس گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
اس دوران گرفتار ایک اشتہاری زخمی ہو گیا، اس کے علاوہ پولیس عملہ اور دوسرا گرفتار اشتہاری دوسرا محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان لے جانے والی پولیس گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایس ایچ او لکی جاوید رسول اور تفتشی افیسر اسماعیل خان سمیت پولیس نفری پر بھِی فائرنگ کی گئی۔
ذرائع کا کہناہے کہ تھانہ غزنی خیل سے گرفتار اشتہاریوں کو تھانہ لکی مروت منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران واقعہ پیش ایا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لطیف اور انیس چوری، ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں تھانہ غزنی خیل اور لکی کو مطلوب تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان کو مسروقہ موٹرسائیکل سمیت تفتیش کیلئے تھانہ لکی مروت لایا جارہا تھا کہ اس دوران لکی ڈیرہ روڈ پر وانڈہ ستاری کے قریب پولیس گاڑی و موبائل پر فائرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے پولیس گاڑی پر بہ نیت قتل اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس موقع پر پولیس نے بھی گاڑی کھڑی کر کے پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دریائے گمبیلا کی طرف فرار ہوگئے۔
دوسری طرف نامعلوم ملزمان کی پولیس گاڑی پر فاِئرنگ سے زیرحراست ملزم لطیف اللہ زخمی ہو گیا جبکہ پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ پولیس نے زخمی ملزم لطیف کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی