غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں 70 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت میں کمی نہیں آ رہی۔ غزہ پر حالیہ کارروائی کے دوران 70 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہیں۔ اس دوران 70 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئَے گئَے ہیں جن مِں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 36 ہزار 586 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ اس دوران 83 ہزار 74 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری