اسرائیلی محاصرہ ، 10 لاکھ سے زائد فلسطینی قحط کا شکار ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ نے اسرائیلی محاصرہ کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے امداد پہنچنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باعث جولائی میں 10 لاکھ سے ازئد فلسطینی قحط کا شکار ہوسکتے ہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان 115 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ان زخمیوں کو الاقصیٰ ہسپتال لایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ نے بتایا کہ ہسپتال لائے جانے والے سینکڑوں لوگوں میں اکثریت جھلسنے، ہڈیاں ٹوٹنے، یا دھار دار چیز سے شدید زخمی ہونے والے افراد شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی محاصرہ ے باعث مصنوعی قحط سے انسانی زندگی شدید خطرات کا شکار ہو سکتی ہے.

مزید پڑھیں:  دوسرے کے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ، 26ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت