عمران خان کو دی جانیوالی سہولیات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں‌جمع

ویب ڈیسک: نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں‌ اضافی دستاویزات جمع کروا دی گئی ہیں.
اس دستاویزات میں ان کو دی جانیوالی سہولیات کی تفصیلات اور دیگر تمام معلومات درج ہیں۔
حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں اے سی کی سہولت دستیاب نہیں بلکہ روم کولر فراہم کیا گیا ہے۔
وفاق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق ایک چھوٹا کچن اور ورزش کے لیے بائیک بھی دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیل کے کوریڈور میں دن میں دو مرتبہ سابق وزیراعظم کو واک کرنے کی اجازت ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانیوالی تمام سہولیات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت