غزہ، صیہونیوں کی سکول پر بمباری، 40 فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک: غزہ کے علاقے نصیرات میں کیمپ میں واقع "السردی” مڈل سکول کی عمارت پر براہ راست بمباری کر دی۔
صیہونیوں کی اس بمباری کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ صیہونیوں کی جانب سے اب کی بار حملہ بے گھر افراد کیلئَے سکول کی عمارت میں قائِم کیمپ پر کیا گیا۔
کواڈ کاپٹر طیاروں کے اس خونیں حملہ میں خواتین اور بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ اس کے ساتھ ہی سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے۔
اس موقع پر النصیرات کیمپ کے مشرق میں شاہراہ العشرین کے اطراف اور المغازی اور البریج کیمپوں کے مشرق میں بھی شدید گولہ باری کی گئی۔
ہنگامی اور امدادی ٹیمیں شہیداء کی لاشوں اور زخمیوں کو دیر البلح کے شہداء الاقصیٰ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے منتقل کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار کے ہندسے کے قریب ہے جبکہ 82 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی