سوات، آوارہ کتا گاڑی سے باندھ کر گھسیٹنے پر 4 ٹی ایم اے ملازمین معطل

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے سیاحتی مقام بحرین میں ٹی ایم اے اہلکاروں نے زندہ و آوارہ کتا گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گَئی۔
ذرائع کے مطابق اس ویڈیو وائرل کے ہوتے ہی محکمہ بلدیات ایکشن میں آ گئی اور واقعہ میں ملوث 4 ٹی ایم اے ملازمین کو فوری معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے پر مزید ایکشن لیتے ہوئے بحرین ٹی ایم او افضل خان کے خلاف بھی کارروئی کا عندیہ دیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم او بحرین کو معطل کر کے چارج شیٹ بعد میں جاری کی جائیگی۔
یاد رہے کہ آوارہ کتا گاڑی کیساتھ باندھ کر سڑک پر گھسیٹنے پر 4 ٹی ایم اے ملازمین فوری معطل کر دیئے گئے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا