عدت نکاح کیس، سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
اس دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے اپیلیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دونوں جانب وکلا نے دلائل دیئے اس کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں اپیلوں پر سماعت جلد مقرر کرنے اور سزا معطلی کی اپیلوں پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کا امکان