خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ واقعات، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ واقعات کے باعث مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے برقمرخیل کراول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام مولانا عبد الناصر مومند جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئَے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک فریق سے ساجد خان جبکہ مخالف فریق کا عباس نامی شخص شامل ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں‌فائرنگ واقعات کے دوران 3 افراد جان کی بازی ہار گئے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج :خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے اسلام آباد روانہ