سمندروں کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: سمندروں کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق زمین کی سطح کا تقریباً 70 فیصد حصہ سمندروں پر مشتمل ہے۔ اس کے انسانی زندگی پر گہرے اثرات ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر میں دالے گئے کچرے کی وجہ سے اس کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ یہیں سے کلائمیٹ چینج کی شروعات بھی ہوتی ہے۔
یونائیٹڈ نیشن انوائرمینٹل پروگرام کی جانب سے جاری رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے سمندر معیشت میں سالانہ ڈیڑھ کھرب ڈالر کا حصہ ڈالتے ہیں۔
اس اہمیت کے باوجود سمندروں کا خیال رکھے بغیر انسان اسی مِیں کچرا ڈال رہے ہیں جس سے واپس انسانی زندگی ہی متاثر ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ سمندروں کا عالمی دن دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے